ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدر آباد اور گوا سے بھٹکل داخل ہونے والوں کے لئے گئے تھوک کے سیمپل؛ سبھوں کو کیا گیا کورنٹائن

حیدر آباد اور گوا سے بھٹکل داخل ہونے والوں کے لئے گئے تھوک کے سیمپل؛ سبھوں کو کیا گیا کورنٹائن

Thu, 07 May 2020 22:21:17    S.O. News Service

بھٹکل 7/مئی (ایس او نیوز) دوسری ریاستوں سے  آج جمعرات کو بھٹکل میں داخل ہونے والے بھٹکل کے مزدوروں کو تعلقہ اسپتال لے جاکر تھوک کے سیمپل لئے گئے ، پھر تمام کو الگ الگ مقامات پر واقع اسکولوں میں کورنٹائن کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سے 33 لوگوں پر مشتمل ایک بس آج جمعرات کو بھٹکل آئی تھی، اسی طرح گیارہ لوگ  گوا سے الگ سواری پر بھٹکل پہنچے تھے، تمام  لوگوں کو بھٹکل تعلقہ اسپتال میں لے جاکر تماموں کے تھوک کے سیمپل حاصل کرکے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے، پھر تمام لوگوں کو الگ الگ اسکولوں میں کورنٹائن پر بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج بھٹکل پہنچے ہوئے زیادہ تر لوگ شرالی کے رہنے والے تھے، اُن کو شرالی اسکول میں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کل بدھ کو بنگلور سے تین بسوں پر قریب سو لوگ بھٹکل کے لئے آئے تھے جنہیں مرڈیشور سے آگے بڑھنے نہیں دیا گیا اور مرڈیشور میں ہی ایک مدرسے میں کورنٹائن کیا گیا، البتہ آج دوسری ریاست سے لوگ بھٹکل کے مزدور بھٹکل پہنچے تھے، ان تماموں کو سیدھے تعلقہ اسپتال لے جاکر سیمپل لینے کے بعد اُن کے اُن کے علاقوں میں واقع اسکولوں میں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

تعلقہ ہیلتھ آفسر نے بتایا کہ جو لوگ دوسری ریاست یا دوسرے ملک سے بھٹکل لوٹ آتے ہیں تو تماموں کے سیمپل لئے جائیں گے،  پھر اُنہیں کورنٹائن میں بھیجا جائے گا، البتہ کرناٹک کے ہی کسی  شہر سے کوئی واپس لوٹ کر آتا ہے تو پھر اُن میں کورونا کی کوئی علامت پائی جانے کی صورت میں  ہی اُن کے سیمپل لئے جاسکتے ہیں  ورنہ ان کو سیمپل لئے بغیر ہی کورنٹائن میں بھیجا جائے گا۔


Share: